عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی سے وابستہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو سرکاری ملازمین کو آرٹیکل 311 کے تحت برطرف کر دیا ہے، جس سے انتظامیہ کی ملی ٹینسی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی تصدیق ہوتی ہے ـ
ذرائع کے مطابق، برطرف کیے گئے ملازمین میں غلام حسین شامل ہیں جو محکمہ تعلیم میں استاد کے طور پر تعینات تھے۔ ان پر لشکرِ طیبہ (LeT) کے ایک اوور گراؤنڈ ورکر (OGW)کے طور پر کام کرنے،ملی.ٹینٹوں سے روابط رکھنے، اور ریاسی ضلع میں بھرتی و فنڈنگ میں سہولت فراہم کرنے کے الزامات ہیں۔
دوسرے ملازم مجید اقبال ڈار، جو ایک استاد اور سابق لیب اسسٹنٹ ہیں، پر منشیات کے ذریعے ملی ٹینسی کی مالی معاونت (نارکو ٹیررازم)، نوجوانوں کی انتہا پسندی، اور آئی ای ڈی منصوبوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ حراست کے دوران بھی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
ملی ٹینسی سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف