عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے کلونگام علاقے میں بدھ کے روز اس وقت چار بچے زخمی ہوگئے جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے اور اچانک دھماکہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں بچوں کی عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر جی ایم سی ہندوارہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی ہندوارہ ڈاکٹر اعجاز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو جسم کے مختلف حصوں پر جھلسنے کے زخم آئے ہیں۔
دریں اثنا، پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہندوارہ کے گاؤں میں دھماکہ، 4 بچے زخمی