عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ بالی ووڈ ادا کار مکیش ریشی بدھ کی صبح جموں وکشمیر اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران حاضر ہوئے اور اسپیکر گیلری میں موجود رہے۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان میں ان کی موجودگی کا اعلان کیا جس کے بعد ایوان میں موجود ارکان نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
موصوف ادا کار اسپیکر گیلری میں موجود رہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا 9 دنوں پر محیط اجلاس 23 اکتوبر سے شروع ہوا اور یہ اجلاس 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
بالی ووڈ ادا کار مکیش ریشی کی جموں وکشمیر اسمبلی میں حاضری