عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت 12 ریاستوں میں کل سے ’ایس ّآئی آر‘ کا عمل شروع کرنے سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کل پریس کانفرنس میں اس سے متعلق جانکاری دی اور کہا کہ جن 12 ریاستوں میں ایس آئی آر کا عمل کل سے شروع ہوگا، وہاں کی ووٹر لسٹ ’فریز‘ ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ایس آئی آر‘ کا پہلا مرحلہ بہار میں کامیابی کے ساتھ پورا ہوا، اور اب دوسرے مرحلہ میں 12 ریاستوں کی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کرائی جا رہی ہے۔ اس مرحلہ میں ووٹر لسٹ کے اپڈیشن، نئے ووٹرس کے نام جوڑنے اور خامیوں کو ختم کرنے کا عمل انجام دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں جن 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ایس آئی آر ہوگا، ان کے نام ہیں: گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، انڈمان و نکوبار الجزائر، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، لکشدیپ۔چیف الیکشن کمشنرنے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بوتھ لیول افسران (بی ایل او) ہر ووٹر کے گھر کم از کم 3 بار دورہ کریں گے، تاکہ نئے ووٹرس کو لسٹ میں جوڑا جا سکے اور کسی بھی غلطی کی اصلاح ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی ایل او گھر گھر جا کر فارم-6 اور ڈکلیریشن فارم جمع کریں گے، نئے ووٹرس کو فارم بھرنے میں مدد کریں گے اور انھیں ای آر او (الیکٹورل رجسٹریشن افسر) یا اے ای ا?ر او (اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر) کو سونپیں گے۔‘‘گیانیش کمار کا کہنا ہے کہ مرحلہ-2 کی ٹریننگ منگل سے شروع ہوگی۔ سبھی چیف الیکٹورل افسران اور ضلع الیکٹورل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ا?ئندہ 2 دنوں کے اندر سیاسی پارٹیوں سے مل کر ایس ا?ئی ا?ر سے متعلق جانکاری دے دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ یہ بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ووٹرس (خصوصاً بزرگوں، بیماروں، معذوروں، غریب و کمزور طبقات) کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے معاونین کی تعینات کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی پولنگ مرکز میں 1200 سے زیادہ ووٹرس نہیں ہوں گے۔دہلی میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بہار میں ہوئے ایس ا?ئی ا?ر کا ذکر بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بہار کے ووٹرس کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور ان 7.5 کروڑ ووٹرس کو سلام کرتا ہوں، جنھوں نے اس عمل میں سرگرم شراکت داری نبھائی اور اسے کامیاب بنایا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے ملک کی سبھی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے الیکٹورل افسران سے ملاقات کر ایس ا?ئی ا?ر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے، اور اب اس سلسلے میں پیش رفت کی جا رہی ہے۔‘‘