عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے مرکزی اور جموں و کشمیر کی سرکاروں سے جموں و کشمیر کے کسانوں کو دل کھول کر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے دونوں خطوں کے کسانوں کو بے تحاشا نقصان ہوا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاجموں وکشمیر کے دونوں خطوں کے کسانوں کو بے تحاشا نقصان ہوا ہے، جموں کے کسانوں کی فصل سیلاب سے تباہ ہوئی ہے جبکہ کشمیر کے سیب سے وابستہ کسانوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے اور جنوب سے شمال تک ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھااس مصیبت کی گھڑی میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کو معاوضہ دے اگر اس وقت سرکار راحت کا کوئی اقدام نہیں کرتی ہے تو یہ افسوس ناک بات ہے۔انہوں نے مرکزی اور جموں وکشمیر سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ کسانوں کو دل کھول کر معاوضہ فراہم کرے۔
مرکزی اور جموں و کشمیر سرکاریں متاثرہ کسانوں کو بھر پور معاوضہ دیں: تاریگامی