عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے یونین ٹیریٹری کی میونسپلٹیوں کے لیے کیپیکس الاٹمنٹ میں معمولی کمی کی ہے۔ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینہ (بی ای کیپیکس بجٹ) کے تحت 634.53 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ 2024-25 کے 678.94 کروڑ روپے کے مقابلے میں 44.41 کروڑ روپے کم ہیں۔
محکمہ نےایم ایل اے سریندر کمار چودھری کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کمی دستیاب وسائل کی معقول تقسیم، ترجیحات کی بنیاد پر منصوبہ بندی، اور مجموعی مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ضرورت کے تحت کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر کی میونسپلٹیوں کیلئے کیپیکس الاٹمنٹ میں 44.41 کروڑ روپے کی کمی