عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر بارہمولہ ضلع میں رفیع آباد کے ڈوگری پورہ جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران فوج نے دو پرانے خول برآمد کیے۔ حکام نے بتایا کہ گولوں کو بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے بحفاظت تباہ کر دیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق 32 راشٹریہ رائفلزکے دستوں نے ڈوگری پورہ جنگلاتی علاقے میں معمول کی تلاشی کے دوران دو مشکوک اشیا کا پتہ لگایا۔ جائے وقوعہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل ٹیم کو بارودی مواد کی جانچ اور اسے ناکارہ بنانے کے لیے طلب کر لیا گیا۔ بعد میں دونوں گولے بی ڈی ایس سکواڈ کے ذریعے ایک کنٹرول دھماکے میں تباہ ہو گئے۔ “ادھرشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں زیارت کے قریب چمپاز پورہ، اجس میں اتوار کی صبح ایک مشتبہ چیز ملی۔ مشکوک چیز کی برآمدگی کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سرینگر-بانڈی پورہ سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔