عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی رنبیر سنگھ پٹھانیہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کل ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہاہم ایک سیٹ تو ضرور جیتیں گے اور باقی سیٹوں پر بھی پوری طاقت سے لڑیں گے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا آج پارٹی کے قانون سازوں کی میٹنگ تھی جس میں خاص طور پر کل ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ان کا کہنا تھاہم ایک سیٹ جیتنے کے لیے پرامید ہیں اور باقی دو کے لیے مضبوطی سے لڑیں گے۔
رکن اسمبلی نے کہا بی جے پی کے تمام قانون ساز ووٹنگ کے عمل کے دوران پارٹی لائن پر سختی سے عمل کریں گے۔انہوں نے کہاہم ہارس ٹریڈنگ یا غیر شعوری حمایت کے لیے نہیں جائیں گے، لیکن ہم اپنے اصولوں کے مطابق ووٹ دیں گے۔بی جے پی کے نظریہ سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ہم اپنے نظریے کے مطابق اور قوم پرستی کے جذبے کے مطابق تمام مسائل پر اپنے موقف کا دفاع کریں گے۔
ہم راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیتیں گے، دو پر پوری طاقت سے لڑیں گے: رنبیر سنگھ پٹھانیہ
