عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجیہ سبھا انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو اپنے اراکینِ اسمبلی کے لیے تین لائن وہپ جاری کیا ہے، جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں اور ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہنے یا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ دینے سے گریز کریں۔
این سی کے چیف وہپ مبارک گل کی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام اراکینِ اسمبلی کو کل اسمبلی میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہےجب راجیہ سبھا کے لیے ووٹنگ ہوگی اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کو کہا گیا ہے۔مزید ہدایت میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کوئی رکن غیر حاضر نہ رہے، ووٹنگ سے پرہیز نہ کرے یا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ نہ دے۔
راجیہ انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس کا تین لائن وہپ جاری،اپنے تمام اراکین ِ اسمبلی کو نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت
