عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز بی جے پی ایم ایل اے شام لال شرما نے سی پی آئی (ایم) کے رکنِ اسمبلی محمد یسف تاریگامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان کے ارکان کو “سبق نہ پڑھائیں”۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں مرحوم سیاسی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا تھا۔ تاریگامی نے اس موقع پر جموں و کشمیر کی تقسیم سے متعلق ماضی کے واقعات اور کچھ دیگر سیاسی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تعمیری تنقید کی گنجائش ہونی چاہیے، حتیٰ کہ خراجِ عقیدت کے موقع پر بھی۔
اس پر بی جے پی ایم ایل اے شام لال شرما اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اعتراض کیا۔
انہوں نے کہا، “آپ غلط روایت قائم کر رہے ہیں۔ یہ تعزیتی قرارداد کا موقع ہے، تاریخ پر لیکچر دینے کا نہیں۔ آپ اچھی تقریر کرتے ہیں، مگر یہ مناسب موقع نہیں۔ خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بجائے آپ سیاسی بحث چھیڑ رہے ہیں۔”
ایوان میں تلخ جملوں کا تبادلہ، بھاجپا کے شام لعل شرما تاریگامی پر برس پڑے
