عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خزاں اجلاس سے قبل جمعرات کو کئی ارکانِ اسمبلی نے پُرامن احتجاج کیا اور ڈوڈہ کے گرفتار ایم ایل اے مہراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے کئی ارکانِ اسمبلی نے آج صبح ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا، جن پر مہراج ملک کی رہائی کے نعرے درج تھے۔
یہ احتجاج اسمبلی ہال کے باہر اُس وقت کیا گیا جب خزاں اجلاس کا آغاز ہونے والا تھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ مہراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور وہ اس وقت کٹھوعہ سینٹرل جیل میں قید ہیں۔
این سی اور کانگریس ارکانِ اسمبلی کا اسمبلی کے باہر احتجاج، قید ایم ایل اے مہراج ملک کی رہائی کا مطالبہ
