عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک 17 سالہ نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگیا جب وہ ریت نکالتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڑکا گزشتہ رات سنگپورہ علاقے میں ریت نکالتے وقت سر پر شدید چوٹ لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
زخمی حالت میں اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت امجدساکن سنگپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پٹن بارہمولہ میں ریت نکالتے ہوئے کمسن لڑکا جاں بحق
