عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سماجی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے شوپیاں پولیس نے 5 جواریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن شوپیاں کی ایک ٹیم نے دیگام ناگہ بل میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 5 جواریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے 45 ہزار روپیوں کی دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کئے گئے۔
گرفتار شدگان کی شناخت عادل رحمان واچھکو ولد عبد الرحمان واچھکو ساکن ہیرہ گام شوپیاں، سہیل احمد بٹ ولد محمد احسن ساکن کیگام، طارق احمد بٹ ولد عبد الغنی بٹ ساکن بابہ مولہ شوپیاں، سجاد احمد گنائی ولد عبد الغنی ساکن برتھی پورہ اور سجاد احمد ولد علی محمد ساکن مغل پورہ کیگام کے طور پر کی گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر224/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس سماجی جرائم کے خاتمے اور ضلع میں امن و امان بحال کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
شوپیاں میں 5 جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم بر آمد: پولیس
