عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جی کے ٹی وی کے سینئر ویڈیو ایڈیٹر مدثر خان کی والدہ بدھ کی صبح 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ نے رات تقریباً 2 بجے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں آخری سانس لی، جہاں وہ گزشتہ ہفتے داخل تھیں۔
نمازِ جنازہ آج صبح 10:30 بجے باغِ مہتاب ہاؤسنگ کالونی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین خاندان کے آبائی قبرستان مگھرمل باغ سرینگر میں عمل میں لائی جائے گی۔
گریٹر کشمیر ، کشمیرعظمیٰ اور جی کے ٹی وی کے عملے نے مدثر خان اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
جی کے ٹی وی کے سینئر ویڈیو ایڈیٹر سوگوار، والدہ فوت
