مشتا ق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں گاڑی سے سنگ مرمراُتارنے کے دوران کپوارہ کے دومزدور سنگ مرمرکے20سلوںکے نیچے دب گئے جس وجہ سے ایک ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دن کے ایک بجے کے قریب ٹنگمرگ میں چایا باغ میں دو مزدور ایک ٹرک زیر نمبر JK013F-9704 سے سنگ مرمرکی سلیں نیچے اُتار رہے تھے کہ اس دوران اچانک 20 سلیں ایک ساتھ ان پر گرآئیں، جس کے نتیجے میں دونوں ان سلوں کے نیچے دب گئے ۔اس دوران وہاں مقامی لوگ اور ٹنگمرگ پولیس پہنچ گئی، جنہوں نے انتھک کاوشوں کے بعد دونوں کو اگرچہ زندہ برآمد کر لیا تاہم ایک مزدور آصف منظور مرچال ولد منظور احمد مرچال ساکنہ کرناہ نے ٹنگمرگ ہسپتال میں دم توڈ دیا جبکہ کپوارہ کے فیصل احمد لون ولد حبیب اللہ لون کو زخمی حالت میں سرینگر ریفر کیاگیا ۔ ٹنگمرگ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔