عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان// جموں و کشمیر پولیس نے شوپیان میں جرائم میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کا ایک معاملہ حل کیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ املاک برآمد کیا۔ڈی کے پورہ کے رہنے والے نذیر احمد گنائی کی تحریری شکایت پر پولیس سٹیشن امام صاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 31-2025 درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ درمیانی رات کچھ نامعلوم چور ان کے احاطے سے سیب کے کئی کریٹ چوری کر گئے۔شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ باریک بینی سے تفتیش اور تکنیکی تجزیہ کے ذریعے، ٹیم نے چوری میں ملوث دو ملزمان کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی شناخت محمد الطاف بخشی ولد محمد افضل بخشی ساکنہ رامبیر پورہ، کہری بل مٹن، اننت ناگ اور عادل گلزار گانی ولد گلزار احمد ساکن اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تفتیش، ان کے قبضے سے چوری شدہ سیب کے کریٹس کے ساتھ ساتھ جرم میں استعمال ہونے والا آٹو لوڈ کیرئیر بھی برآمد ہوا۔جموں و کشمیر پولیس ضلع میں امن، سلامتی اور جرائم سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مجرموں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔