عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//قصبہ اننت ناگ کے اچھ بل اڈہ میں چار قصابوں کے خلاف گوشت کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت سے متعلق حکومتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ، ایف آئی آر نمبر 210/2025 اور 211/2025 کے تحت یہ کیس درج کیے گئے ہیں جب دکانداروں کو کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلی فضا میں گوشت لٹکاتے ہوئے پائے گئے۔انہوں نے بتایا”چیکنگ کے دوران، چار قصاب اپنی دکانوں کے باہر گوشت کو فروخت کے لیے لٹکاتے ہوئے پائے گئے، جو اسے انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ بناتا ہے اور صارفین کے لیے انفیکشن اور صحت کے لیے خطرات کا باعث بنتا ہے۔”یہ کارروائی اننت ناگ پولیس اور میونسپل حکام کی جانب سے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور مقامی بازاروں میں غیر صحت بخش یا آلودہ گوشت کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک وسیع تر نفاذ مہم کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔