عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سوپور میں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی سوپور افتخار طالب نے سینئر پولیس افسران اور پولیس ضلع سوپور کے اہلکاروں کی موجودگی میں کیا۔تقریب کا مقصد نوجوانوں میں اسپورٹس مین شپ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور نے کہا، “یہ ٹورنامنٹ صرف کھیلوں کا ایونٹ نہیں ہے ،یہ ہمارے شہدا کو خراج تحسین اور ایک یاد دہانی ہے کہ ان کا جذبہ ہمیں حوصلہ اور عزم کے ساتھ خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔”