عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے پیر کو جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک آئی ای ڈی کا بروقت پتہ لگانے کے ساتھ ایک ممکنہ سانحہ کو ٹالا۔حکام نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی مشتبہ ملی ٹینٹوں کی طرف سے نصب کی گئی تھی اور سیکورٹی فورسز کو ہف میں سڑک کے کنارے معمول کے گشت کے دوران ملی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا جہاں آئی ای ڈی کو بغیر کسی نقصان کے بحفاظت تباہ کر دیا گیا۔