عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل// گاندربل میں پولیس نے پولیس شہدا کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر گوروان لار میں پولیس شہدا T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ایس ایس پی گاندربل نے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع گاندربل سے مختلف کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایس ایس پی گاندربل نے حصہ لینے والی ٹیموں کے جوش و جذبے کی ستائش کی اور نوجوانوں میں اتحاد، ٹیم ورک اور مثبت توانائی کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے منشیات کی لت اور دیگر منفی اثرات کی شدید لعنت سے پرہیز کرنے پر بھی زور دیا۔