عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کی جانب سے امکان ہے کہ بڈگام ضمنی انتخاب کے لیے آغا سید محمود کو اپنا امیدوارمیدان میں اُتارے گی جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آغا سید محمود، جو پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ہیں، کا حلقہ بڈگام میں مضبوط ووٹ بینک ہے۔
بڈگام 1977 سے نیشنل کانفرنس کا گڑھ رہا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے 18 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نیشنل کانفرنس کو اس حلقے میں سنی اور شیعہ دونوں برادریوں کی نمایاں حمایت حاصل ہے، جو اس کے لیے ایک منفرد برتری ہے۔
ضمنی انتخاب 11 نومبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔
انتخابی دوڑ میں دیگر امیدواروں میں بی جے پی کے آغا سید محسن اور آزاد امیدوار جبران ڈار شامل ہیں۔
نیشنل کانفرنس کی جانب سے بڈگام ضمنی انتخاب کیلئے آغا محمود کو میدان میں اتارنے کاامکان
