عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ /منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گرسائی کی ٹیم نے پھمبر گرسائی میں ایک ناکہ لگا دیاانہوں نے کہا کہ اس دوران ایک آلٹو گاڑی زیر نمبرJK02AH -3670 کو روکا گیا جس کو عبدالعزیز ولد اللہ دتا ساکن پمروٹ سرنکوٹ چلا رہا تھا اور اس کے ساتھ امتیاز احمد ولد زاہد احمد ساکن فضل آباد بیٹھا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 4.71 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گرسائی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آءی آر نمبر80/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شرور کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس ضلع سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
پونچھ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس
