عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے شیئرپورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکے کی اتوار کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گیارہویں جماعت کا طالبعلم اپنے گھر پر بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناختناصر احمد باباولد غلام محمد باباساکن شیئرپورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔درین اثناپولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر مزید تحقیقات کا آغاز گیا ہے۔
پٹن میں 17سالہ نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
