عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور اندرونی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
دورے کے دوران انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اورتمام رینکوں کی ثابت قدمی، بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل لگن کو سراہا۔
فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے اس دروان آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اورتمام رینکوں کی ثابت قدمی، بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل لگن کو سراہا’۔
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں سے کی بات چیت
