عظمیٰ نیوز ڈیسک
سری نگر/شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ شخص ہفتہ کے روز ایک ٹپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ حادثہ لنگیٹ تُلواری کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک پیدل راہگیر کو ٹپر نے ٹکر ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
جاں بحق شخص کی شناخت علی محمد خان ولد مرحوم عبدالصمد ساکن لنگیٹ تُلواری کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔