عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/ضلع اودھم پور میں پولیس نے ایک کانسٹیبل کو اس کی کار سے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق، کانسٹیبل ارجن شرما، ساکن اودھم پور، کے خلاف منشیات اور سے متعلق (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بانس موڑ، کٹرا روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران، کٹرا سے ٹکری جانے والی ایک نجی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 9.63 گرام ہیروئن کا ایک پیکٹ برآمد ہوا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اودھم پور میں جموں کشمیر پولیس کانسٹیبل ہیروئن سمیت گرفتار
