عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بڈگام ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ سے قبل، رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے ہفتہ کے روز مطالبہ کیا کہ کابینہ ذیلی کمیٹی کی ریزرویشن سے متعلق رپورٹ کل تک عوام کے سامنے لائی جائے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کی جائے۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں، رکن پارلیمنٹ کے دفتر نے کہا کہ کابینہ ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کل تک عام کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہابڈگام ضمنی انتخاب سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے، ریزرویشن سب کمیٹی کی رپورٹ کو کل تک منظر عام پر لایاجائے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کا فیصلہ رپورٹ کے مندرجات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔