عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/دیوالی کے تہوار سے قبل جموں و کشمیر کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس نے چوکسی مزید سخت کر دی ہے۔ سرحدی علاقوں میں 24 گھنٹے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے رات کے وقت گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
تہوار کے موقع پر بھی بی ایس ایف کے اہلکار پوری مستعدی کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ ایک بی ایس ایف عہدیدارنے کہا کہ فورس ہر قسم کے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے تاکہ شہری دیوالی کا تہوار امن و امان کے ساتھ منا سکیں۔ایک عہدیدار کہا، عوام کے لیے پیغام ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ خوشی سے دیوالی منائیں، بی ایس ایف پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بی ایس ایف تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ جب تک فورس سرحدوں پر تعینات ہے، کسی خوف کی ضرورت نہیں۔
ایک اور بی ایس ایف عہدیدار نے کہا کہ وہ کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ تہوار کا لطف اٹھائیں، ہم چوکس ہیں اور ہر لمحہ سرحدوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے خاندانوں سے دور ہیں، لیکن بی ایس ایف ہی ہمارا خاندان ہے، اور ہم سب مل کر دیوالی مناتے ہیں جیسے گھر پر مناتے ہیں۔بی ایس ایف نے تمام شہریوں کو دل سے دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ سرحدوں پر فورس کی مستعد تعیناتی کے باعث کسی تشویش کی ضرورت نہیں۔