عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں لورگام کے مقام پر جمعہ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت عاشق احمد ساکن پستینہ اور سہیل احمد ساکن لُرگام کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ گاڑی جس میں دونوں سوار تھے، لورگام کے مقام پر قابو سے باہر ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں نے حالت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی
