عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر تیز حملہ کرتے ہوئے اُن پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ لون نے کہا کہ عمر عبداللہ کا 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ سراسر غلط بیانی پر مبنی ہے۔
عمر عبداللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا، یہ اب مفت 200 یونٹ بجلی کا معاملہ نہیں رہا، بلکہ وزیر اعلیٰ صاحب کے منہ سے جھوٹ بولنے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخابات سے پہلے اور بعد کے ویڈیوز کے موازنہ نے اُن کے جھوٹ اور فریب کو واضح طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔
لون نے الزام لگایا کہ اسمارٹ میٹروں کے معاملے پر عمر عبداللہ کے بدلتے ہوئے مؤقف نے اُن کی دوغلی سیاست کو عیاں کر دیا ہے۔
اُنہوں نے اس تنازعے کو عمر عبداللہ کے سیاسی کیریئر کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ
میری بات یاد رکھئے یہ وزیر اعلیٰ صاحب کے لیے ہمیشہ کے لیے ’کافی اینڈ ٹافی‘ لمحہ ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا 200یونٹ مفتی بجلی دینے کا وعدہ غلط بیانی پر مبنی: سجاد لون
