عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹینسینیٹ ورکس اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع بڈگام کے سندی پورہ گائوں میں انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد مظفر حسین الائی ولد مرحوم غلام محمد الائی ساکن سندی پورہ بڈگام کی ملکیت ہے ، جو پاکستان فرار ہوچکا ہے اور مذکورہ جائیداد کو ملی ٹنسی کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال کر رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد 10 مرلہ اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان پر مشتمل ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص اس جائیداد کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ اس رقم کو ملی ٹنیسی کی سرگرمیوں کی معاونت کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا: ‘اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڑورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 38/2024 کے تحت انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ 1967 (یو اے پی اے ) کے تحت اجازت حاصل کی گئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘مذکورہ شخص اس وقت پاکستان سے سرگرم ہے اور سرحد پار سے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ‘۔