عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ویشو لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے ادب کے لئے قدر دانی کو فروغ ملے گا اور کمیوںٹی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کولگام میں ویشو لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ لٹریچر فیسٹیول مصنفین، فنکاروں اور قارئین کو اکٹھا کرکے کتابوں، نئے خیالات پر تبادلہ خیال کرنے اور مختلف قسم کے تخلیقی اور ادبی کاموں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ یہ دو روزہ ادبی میلہاس خطے کی منفرد روحانیت اور ثقافتی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا اور خواتین مصنفوں اور نوجوان ادیبوں کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے ادب کے لئے قدر دانی کو فروغ ملے گا اور کمیوںٹی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
منوج سنہا نے کولگام میں ویشو لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا
