مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //بدرکوٹ ٹنگمرگ میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔ 14اور15اکتوبرکی درمیانی شب کو بدرکوٹ میں محمداشرف ریشی ولدعبدالرحیم ریشی کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناًپورے مکان کواپنی لپیٹ میں لیا۔فائراینڈایمرجنسی سروسزکومقامی لوگوں نے فوری طور مطلع کیا اور انہوں نے موقعہ پرپہنچ کرآگ کومزیدپھیلنے سے روکا۔محمدزشرف ریشی پیشے سے مزدور ہے اور مکان خاکستر ہونے سے کنبہ کھلے آسمان تلے آگیا۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کوبھر پور امداد دینے کامطالبہ کیا ہے۔