یواین آئی
لزبن/دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 40سالہ کرسٹیانورونالڈونے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کی ٹیم کے خلاف دو گول اسکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے یہ میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ 40سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41گولز اسکور کر لیے ہیں، جو کہ اس سے قبل کے ریکارڈ ہولڈر، گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے 39 گولز سے دو زیادہ ہیں۔