سرینگر //گاگرن شوپیان میں ا س وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے بعد باورچی خانہ میں آگ لگی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے خاتون اور ا سکا بیٹا جن کی شناخت سہیل احمد تیلی ولد عبدالحمید تیلی اور فاطمہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اور مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، حالانکہ وہ جزوی طور پر جھلس گئے ہیں۔