سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں منگل کو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی کی شناخت سشیل پال ولد ریشی پال ساکنہ اتراکھنڈ کے طور پر کی ہے۔ اسے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی حالت مستحکم ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کا سراغ لگانے اور حادثے میں ملوث ڈرائیور کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ادھرگاندربل ضلع میں بدھ کے روز مبینہ طور پر چلتی گاڑی سے گرنے کے بعد ایک غیر مقامی خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ حکام نے زخمی کی شناخت نغمہ زوجہ مہتاب سلمانی ساکنہ بجنور، اتر پردیش کے طور پر کی ہے، جو علاقے میں باورچی کے طور پر کام کرتی تھی۔ اسے ابتدائی طور پر ضلع اسپتال گاندربل لے جایا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے سکمزصورہ ریفر کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ان حالات کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔