عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے تین کھانسی اور زکام کی دوائیوں ColdRif Syrup، RespiFresh-TR اور Relif Syrup کی فروخت، تقسیم اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ لیبارٹری ٹیسٹ میں ان ادویات کو ’’غیر معیاری‘‘قرار دیئےجانے کے بعد کیا گیا، جن میں زہریلے اجزاء کی مقدار پائی گئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ ہند کے تحت سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا۔ رپورٹ میں ان تینوں سیرپ میں ڈائی ایتھلین گلائکول (DEG)کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔ یہ کیمیکل شدید زہر پیدا کرتا ہے اور ماضی میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بچوں کی اموات سے منسلک رہا ہے۔
ریاستی ڈرگس کنٹرولر کے دفتر کی طرف سے جاری عوامی نوٹس کے مطابق جن فارمولیشنز کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، ان میں ریلیف سیرپ(Ambroxol HCl, Terbutaline Sulphate,Guaiphenesin Menthol) شامل ہے، جسے گجرات کی کمپنیM/s Shape Pharma Pvt. Ltd.نے تیار کیا ہے۔