عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام زرعی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 15 سے 17 اکتوبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 سے 19 تک موسم عام طور پر خشک مگر دوپہر یا شام کے بعد ابر آلود رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام زرعی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں بدھ کو موسم صبح سے ہی خشک رہا اور دھوپ بھی کھلی رہی۔
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
