عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹرہ میں پیش آنے والے درد ناک سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کرکے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے میں منگل کی صبح ایک درد ناک سڑک حادثے میں 3 افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق متوفین میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے تین یاتری شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔وزیر اعلیٰ کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا وزیر اعلیٰ نے کٹرہ کے قریب المناک سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پوسٹ میں مزید کہا گیاانہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
عمر عبداللہ کا کٹرہ سڑک حادثے پر اظہار افسوس
