عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹرا/منگل کی صبح کٹرا کے قریب سرلی گاؤں میں آٹو رکشہ اور بس کے درمیان بھیانک ٹکر میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلی پیڈ کو کٹرا سے جوڑنے والی سڑک پر پیش آیا، جو ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لیے اہم راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹو رکشہ، جس میں یاتری سوار تھے، مخالف سمت سے آرہی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔
کٹرا میں آٹو رکشہ اور بس کی ٹکر، 3 ازجان، 2 زخمی
