عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/اپنی پارٹی کے ترجمان منتظر محیالدین ممکنہ طور پر پارٹی سے استعفیٰ دینے جا رہے ہیں اور آنے والے بڈگام ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔منتظر محیالدین نے تصدیق کی کہ وہ بڈگام ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا،’’ ممکن ہے کہ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی چھوڑ دوں، لیکن فی الحال میں ابھی پارٹی کا حصہ ہوں‘‘۔قابلِ ذکر ہے کہ 2024 کے اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے بڈگام اسمبلی نشست پر عمر عبداللہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔