محمد تسکین
بانہال // منگل کی صبح بانہال کے ٹھٹھار علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے کو اسوقت غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا جب ایک باپ اپنے بیمار بیٹے کی گود میں دم توڑنے کے چند لمحوں بعد خود بھی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شبیر احمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی عمر 45 سال اور ان کا 14 سالہ بیٹا ساحل احمد ساکن ٹھٹھاڑ بانہال، صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال لائے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچہ جو کچھ عرصے سے بیمار تھا ہسپتال لے جاتے وقت اپنے والد کی گود میں اچانک بے ہوش ہو گیا اور بیٹے کو اس حالت میں دیکھ کر والد شدید صدمے میں آگئے اور موقع پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اس دردناک واقعے نے بانہال کے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
بانہال کے ٹھٹھاڑ گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بیٹے کی موت دیکھ کر باپ بھی فوت
