عشرت حسین بٹ
منڈی// آیی سی ڈی ایس پروجیکٹ منڈی کی جانب سے پوشن ماہ کے تحت چلائے جا رہے پروگرامس کے دوران سموار کو ساتھرہ میں زون کلانی اور زون ساتھرہ کے آنگن واڑی مراکز اور آیوش پونچھ کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں آنگن واڑی سپروائزرس آنگن واڑی ورکرز اور محکمہ ایوش کے ڈاکٹروں نے راشٹریہ پوشن ماہ کے تحت آنگن واڑی مراکز کے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور علاقہ جات کے معزز لوگوں کو اس ماہ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کی جس دوران علاقہ کے لوگوں کو صحت مند کھانے تازہ سبزیوں اور اپنے بچوں اور حاملہ خواتین کی طاقت ور خوراک اور ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی دی گئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پوشن ماہ ہر برس آیی سی ڈی ایس محکمہ کی جانب سے منایا جاتا ہے جس دوران پورے ایک مہینے محکمہ کی جانب سے بچوں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے ذمہ دار لوگوں کو بہتر زندگی اور روز مرہ کی زندگی میں استمعال ہونے والے کھانوں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا اس دوران یہ بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کو موسمی پھل اور سبزیوں کا استمعال کرنا چاہیے تاکہ والدین کے ساتھ ساتھ ان کے نونہالوں کی بہتر نشو نما ہو سکے اس موقع پر ڈاکٹروں نے بھی عوام کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے جانکاری فراہم کی اور عام لوگوں نے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ منڈی کے کام کی سرہانہ کی۔