یواین آئی
جوہانسبرگ// جنوبی افریقہ کے لمپوپو صوبے میں اتوار کی شام ایک بس حادثے میں سات بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ بس ایک پہاڑی درے پر سڑک سے ہٹ کر نیچے گرگئی۔ متاثرین زمبابوے اور ملاوی کے شہری تھے جو مشرقی کیپ صوبے سے وطن واپس آ رہے تھے۔لیمپوپو کی صوبائی حکومت کے سربراہ فوفی راماتھوبا نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین سانحہ ہے۔ “لیمپوپو کی صوبائی حکومت کی جانب سے، ہم زمبابوے اور ملاوی کے خاندانوں سمیت تمام متاثرہ افراد کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔”زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور انہیں مناسب علاج اور نفسیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔