عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے چار امیدواروں نے پیر کے روز 24 اکتوبر کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔سابق وزیر چودھری محمد رمضان، سابق وزیر مملکت سجاد کچلو، اور نیشنل کانفرنس کے خزانچی شمی اوبرائے نے دن کے آغاز میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
عمران نبی ڈار نے سب سے آخر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ڈار نے میڈیا کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’میں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں‘‘۔