عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے عیدگاہ، مبارک گل نے پیر کے روز یقین ظاہر کیا کہ پارٹی کے تمام امیدوار آئندہ ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مبارک گل نےکہا کہ پارٹی کی حکمتِ عملی میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا، ’’ہمارے تین امیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات جمع کیے ہیں، ابھی سہ پہر تین بجے تک وقت ہے اور راجیہ سبھا کی چوتھی نشست کے حوالے سے فیصلہ اسی کے مطابق لیا جائے گا۔‘‘
یہ بات انہوں نے کانگریس کے ساتھ نشستوں کی شراکت کو لے کر پیدا ہونے والے تعطل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ تینوں امیدواروں کے کاغذات قبول کر لیے گئے ہیں اور جانچ پڑتال کا عمل کل مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ’’ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔‘‘
راجیہ سبھا انتخابات میں ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے: مبارک گل
