عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے علاقہ ڈنگلہ میں ایک ٹاٹا موبائل سڑک حادثے کی شکار ہوگئیجس میں سوار ایک شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹاٹا موبائل پونچھ ڈنگلہ میں سڑک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص موقع پر ہی لقمہ اجل ہو گیا ۔
متوفی کی شناخت محمد رفیق ولد ستار دین ساکنہ ڈنگلہ کے طور پر ہوئی جب کہ زخمی شخص کی شناخت محمد سخی ولد عبدل برہان کے بطور بتائی جا رہی ہے ۔ زخمی محمد سخی ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج ہے۔
پونچھ میں دلخراش سڑک حادثہ ، ایک لقمہ اجل، ایک مضروب
