عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/قائدِ حزبِ اختلاف سنیل کمار شرما نے پیر کو کانگریس پارٹی کو نیشنل کانفرنس کی ”کٹھ پتلی“ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 1975 میں جیل سے رہائی کے بعد شیخ محمد عبداللہ کو کانگریس ایم ایل ایز پر وزیر اعلیٰ کے طور پر مسلط کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، بی جے پی رہنما نے کہا کہ کانگریس کا جموں و کشمیر میں کوئی وجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا یہ نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کرتی ہے۔ کانگریس صرف وہی فیصلے مانتی ہے جو این سی کی قیادت کرتی ہے۔ یہ ایک خود مختار جماعت نہیں ہے۔
این سی کی جانب سے راجیہ سبھا نشست کے لیے”مشکل ترین“ سیٹ دیے جانے کے بعد کانگریس کے انتخابات سے دستبرداری کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،
“اگر آپ تاریخ کے اوراق پلٹیں گے تو دیکھیں گے کہ شیخ محمد عبداللہ کو 1975 میں جیل سے رہا کیا گیا اور پھر کانگریس ایم ایل ایز پر وزیر اعلیٰ کے طور پر مسلط کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا، “آج بھی کانگریس پارٹی کے تمام فیصلے نیشنل کانفرنس کے اشاروں پر کیے جاتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے بارہا کانگریس کو ذلیل کیا ہے، مگر وہ اب بھی شرم محسوس نہیں کرتی۔”
کانگریس ایک غیر مؤثر جماعت،جموں کشمیر میں کوئی وجود نہیں:سنیل شرما
