عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل پیر سے شروع ہوگیا ہے، جب کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس سلسلے میں دو علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔نوٹیفکیشنز کے مطابق امیدوار بڈگام اور نگروٹہ حلقوں کے لیے 20 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہوگی، جب کہ امیدوار اپنی نامزدگی 24 اکتوبر تک واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کے لیے ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بڈگام کی نشست 21 اکتوبر 2024 کو اُس وقت خالی ہوگئی جب وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی کے بعد گاندربل نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب نگروٹہ کی نشست 31 اکتوبر 2024 کو بی جے پی ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی۔
بڈگام، نگروٹہ اسمبلی ضمنی انتخابات : نامزدگی عمل شروع، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئے
