عظمیٰ ویب
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں ہفتے کی رات دیر گئے بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کانسٹیبل چاپتی نوین ولد مرحوم چاپتی پازیتی ساکن آندھرا پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
متوفی کی عمر 28 سال تھی اور وہ اس وقت 185 بٹالین بی ایس ایف، سنگھ پورہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق جوان کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں باضابطہ کارروائی شروع
بارہمولہ میں بی ایس ایف جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت
